Geo News
Geo News

کھیل
02 نومبر ، 2016

پرتھ: آسٹریلیا، ساؤ تھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

پرتھ: آسٹریلیا، ساؤ تھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم نے حتمی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،کرکٹ آسٹریلیا نے پرتھ اور ہوبارٹ ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا تھا ۔

میچ سے ایک روز قبل کپتان اسٹیو اسمتھ نے 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پیٹر سڈل کو جوئے مینی پر فوقیت دی گئی ہے، جوئے مینی 12 ویں کھلاڑی ہوں گے ۔ پیٹر سڈل فٹنس مسائل سے چھٹکارا پا چکے ہیں اور فروری کے بعد پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کو اے بی ڈویلئیرز کی خدمات حاصل نہیں ہیں ۔

مزید خبریں :