04 نومبر ، 2016
آسٹریلوی فاسٹ بولرز اور اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میں افتتاحی روز اوسان خطا کردیے۔ مہمان ٹیم کو 242رنز پر آئوٹ کرنے کے بعد کھیل ختم ہونے تک کسی نقصان کے بغیر 105 رنز بنالیے۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 جبکہ شان مارش 29 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ اس قبل پروٹیز ٹیم کینگروز اٹیک کا سامنا نہ کرسکے اور 242پر آئوٹ ہوگئے۔
اس کےپہلے پانچ کھلاڑی صرف 81 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 84 اور ٹیمبا بووما نے51 رنز بنائے۔مچل اسٹارک نے چار، جوش ہیزل وڈ نے تین وکٹ لیے۔