دنیا
05 نومبر ، 2016

حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کے اوقات مقرر کرنے کی تجویز

حجر اسود کو بوسہ دینے کیلئے خواتین کے اوقات مقرر کرنے کی تجویز

 

سعودی عرب کی مذہبی امور کمیٹی میں دوران طواف حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے خواتین کے اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز رکن شوریٰ ڈاکٹر موضی الدغیثر نے پیش کی، تجویز میں کہا گیا ہے کہ عمرہ و حج سیزن میں خواتین کے لیے حجر اسود کو بوسہ دینے کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔

تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بھی خواتین کے لیے دو گھنٹے مخصوص کیے جائیں، مخصوص اوقات کار کے دوران کوئی مرد حجر اسود کے اطراف میں نہ ہو۔

تجویز کا مقصد خواتین کو حجر اسود کا بوسہ دینے کے دوران آسانی پیدا کرنا ہے، کمیٹی میں اتفاق ہونے کی صورت میں تجویز شوریٰ کونسل میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :