کاروبار
08 نومبر ، 2016

اپٹما نے وزیر اعظم سے ٹیکسٹائل پیکیج کا مطالبہ کردیا

اپٹما نے وزیر اعظم سے ٹیکسٹائل پیکیج کا مطالبہ کردیا


آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن میاں محمد نواز شریف سے جلد از جلد ٹیکسٹائل پیکیج کے اعلان کا مطالبہ کردیا۔

اپٹما کے سینئر نائب صدر زاہد مظہر نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پیداواری صلاحیت کی بحالی، بیرونی سرمایہ کاری راغب کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹیکسٹائل پیکیج کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔

زاہدمظہر کے مطابق خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پیداواری لاگت دس فیصد زائد ہے ۔ اسکے علاوہ خام مال اور سرمائے کی قلت کے سبب پاکستان کا حصہ عالمی ٹیکسٹائل تجارت میں دو اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر ایک اعشاریہ سات فیصد تک گرچکا ہے۔

 

 

مزید خبریں :