دنیا
09 نومبر ، 2016

صدارتی الیکشن :ٹرمپ کو کامیابی کیلئے صرف 16ووٹ درکار

صدارتی الیکشن :ٹرمپ کو کامیابی کیلئے صرف 16ووٹ درکار

 

 امریکا کے58ویں صدارتی انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ہلیری کلنٹن کے209 ووٹوں کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ254ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ وائٹ ہائوس پہنچنے کے لئے درکار 270الیکٹورل ووٹوں میں سے صرف 16ووٹ کی دوری پر ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے اس معرکے میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، تمام ریاستوں کے کل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 538 ہیں،

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست یوٹاہ سے ٹرمپ جبکہ ہوائی سے ہیلری کامیاب رہی ہیں،سیاسی مبصرین کی جانب سے اہم ترین قرار دی جانےو الی ریاست فلوریڈا سے ٹرمپ نے کامیابی سمیٹی ہے تو دوسری جانب ہلیری نے کیلیفورنیا میں میدان مار لیا ہے ۔ اس سے قبل دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سیٹ بھی ہلیری کلنٹن نے اپنے نام کرلی ۔

ابھی تک کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ 23 ڈیموکریٹ ہلیری کلنٹن 16 ریاستوں میں کامیاب ہوئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوٹا،ایڈاہو،نارتھ کیرولائنا،اوہائیو، مونٹانا، لوزیانا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس،ارکنساس، ٹیکساس، الاباما،انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینیسی اورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوچکے ہیں۔

ادھر ہلیری کلنٹن واشنگٹن، کیلی فورنیا،ورجینیا،کولوراڈو،نیومیکسیکو، کنیٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا، الینوائے،میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میںجیتی ہیں۔

مزید خبریں :