11 نومبر ، 2016
امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت سے سبکدوشی کے بعد کرائے کے مکان میں رہیں گے، ان کا نیا گھر وائٹ ہاؤس سے صرف 2 میل کے فاصلے پر واشنگٹن کے علاقے کالوراما میں واقع ہے۔
وائٹ ہاو س میں بطور امریکی صدر 8 سال گزارنےکےبعد اوباما نئی رہائش گاہ میں آئندہ جنوری کے تیسرے ہفتے کے بعد منتقل ہوں گے،جو وائٹ ہاوس تو نہیں لیکن وائٹ ہاوس سے کم بھی نہیں ہے۔
اوباما کی نئی رہائش گاہ وائٹ ہاوس سے صرف دو میل ہے۔ 9 بیڈرومز کا یہ لگژری گھر سابق امریکی صدربل کلنٹن کےوائٹ ہاوس پریس سکریٹری جولوک ہارٹ کا ہے،ویسے تو اس مکان کی مالیت چالیس لاکھ ڈالر ہے لیکن اوباما اس رہائش گاہ میں قیام کےلئے ماہانہ تقریبا 22ہزارڈالر کرایہ ادا کریں گے۔
وائٹ ہاوس کے قریب رہائش اختیارکرنےکی وجہ امریکی میڈیا کے مطابق اوباما کی چھوٹی صاحبزادی کی تعلیم بنی ہے ۔گذشتہ مارچ میں اوباما نےبیان دیاتھا کہ وہ صدارتی کرسی چھوڑنےکےبعد چند سال تک واشنگٹن ڈی سی میں ہی مقیم رہیں گے۔