12 نومبر ، 2016
وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیر علی نے کہا ہے کہ سی پیک سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے ، بلاول بھٹو اپنی اداؤں پر توجہ دیں،ان کے لیے تو انتخابات میں اپنی سیٹ نکالنا بھی مشکل ہے ۔
عابدشیر علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈاکومینٹس بولیں گے ، انٹرنیٹ کی سیاست کرنے والوں کو منہ چُھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اداروں کی کردارکشی اور وزیراعظم کے خاندان پر کیچڑاچھالنےوالے عدالت میں بھی ناکام ہوں گے ۔
عابد شیر علی نے بلاول کے بارے میں نیا شوشا بھی چھوڑدیا کہا کہ بلاول کے لیے تو انتخابات میں اپنی سیٹ نکالنا بھی مشکل ہے ۔
عابد شیرعلی نے خیبرپختونخوا حکومت پروار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں پرویز خٹک جیسا وزيراعلیٰ اور گنڈا پور جیسا وزیرہو اس کا کیا ہوگا ۔