22 جون ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے راجہ پرویزاشرف کووزیراعظم بناناصدرزرداری کاقوم سے انتقام ہے، وزیراعظم کے عہدے کامرتبہ آصف زرداری نے خاک میں ملادیا۔وزیراعظم کے منتخب ہونے کے فوراً بعد قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ایوان میں جمہوری عمل کوشدیددھچکالگا،اسی طرح آصف زرداری کے فیصلے قبول کیے تواقدارکاخاتمہ ہوجائے گا،صدرکاقوم سے انتقام ہے،ہرپاکستانی کاسرشرم سے جھک گیا۔آصف زرداری جس طرح ایوان کو استعمال کررہے ہیں ، اس سے کچھ باقی نہیں بچا، راجہ پرویز اشرف کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔