13 نومبر ، 2016
امریکا میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری ہے، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
سپر ٹیوز ڈے کے بعد سے جاری احتجاج اب تک نہیں تھما، امریکا کے کئی شہروں میں ہزاروں مظاہرین چوتھے روز بھی سڑکوں پر رہے۔
نیویارک کے یونین اسکوائر میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مشتعل افراد دھرنا دیے بیٹھے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا صدر ماننے سے انکاری ہیں۔
ففتھ ایونیو میں 2ہزار کے قریب افراد نے مظاہرہ کیا، شکاگو، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تارکین وطن سے نفرت نہیں محبت کی جائے۔