Geo News
Geo News

پاکستان
14 نومبر ، 2016

جہانگیر بدر کے انتقال پر بلاول بھٹو کا 3روزہ سوگ کا اعلان

جہانگیر بدر کے انتقال پر بلاول بھٹو کا 3روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بھٹو ازم پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر کے بغیر وہ اپنا سفر جاری رکھنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے تھے،وہ ایک بہادر پارٹی لیڈر کی حیثیت سے ہماری یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

انہوں نے جہانگیر بدر کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

 

مزید خبریں :