پاکستان
14 نومبر ، 2016

چیئرمین پیمرا کی بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت

چیئرمین پیمرا کی بھارتی جارحیت کی شدیدمذمت

چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے فوجیوں نے قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا ،ہم سے ان کے لیے جو بھی ہوسکے گا کریں گے۔

پیمرا ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر بھارتی مواد کی نشریات کی اجازت نہیں دے سکتے، بھارتی مواد کی نشریات پر پابندی لگانے کوعوام نے سراہا ہے۔

چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کے لیے بارہ کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

دوسری جانب کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما خالد آرائیں نے کہا ہے کہ کسی صورت ڈی ٹی ایچ قبول نہیں کریں گے، وہ اسلام آباد میں پیمرا ہیڈ کوارٹر کے باہر کیبل آپریٹرز کے مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

 

مزید خبریں :