دنیا
14 نومبر ، 2016

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جنوبی جزیرے کا رابطہ منقطع

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،جنوبی جزیرے کا رابطہ منقطع

نیوزی لینڈ میں کچھ گھنٹوں کے وقفے سے 7.8 اور 6.8 شدت کے زلزلوں سے زمین لر ز اٹھی، کئی علاقوں کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے مکمل طور پرمنقطع ہوگیا، ہزاروں سیاح جنوبی جزیرے میں پھنس کر رہ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 7.8 شدت کے بعد 6.8 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ رابطہ سڑکیں ٹوٹنے سے جنوبی جزیرے کے علاقے Kaikoura کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔

حکام نے علاقے میں ہنگامی صورتحال بھی نافذ کردی ہے۔ جنوبی جزیرے میں پھنسے ایک ہزار سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ریسکیو کئے جانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ بحری جہاز بھی متاثرہ علاقے میں بھیجے گئے ہیں۔

 

مزید خبریں :