دنیا
14 نومبر ، 2016

ٹرمپ کا نسل پرست شخصیات کو اعلیٰ ترین عہدے دینے کا اعلان

ٹرمپ کا نسل پرست شخصیات کو اعلیٰ ترین عہدے دینے کا اعلان

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نسل پرست شخص اسٹیفن بینن کو وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ ترین عہدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسٹیفن بینن چیف اسٹریٹیجسٹ اور سینئر مشیر کے طور پر کام کریں گے ۔اس فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی ماہرین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسٹیفن بینن متنازع شخصیت ہیں، جنھیں سفید فام نسل پرستوں میں مقبولیت حاصل ہے ۔

اسٹیفن بینن پر سفید فام نسل پرستی کے پروپیگنڈا کا حصہ ہونے کا الزام ہے ،وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں شامل تھے اور اس سے پہلے ایک نسل پرست اخبار کے ایگزیکٹو چیئرمین تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رینز پریبس کو بھی ٹاپ مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے رینس پریبس ری پبلیکن نیشنل کمیٹی کے چیرمین ہیں اور ان کا کردار وائٹ ہاوس کے چیف آف اسٹاف کا ہوگا ۔

 

مزید خبریں :