پاکستان
16 نومبر ، 2016

سندھ ہائیکورٹ: بلاول بھٹو کی سیکورٹی کی درخواست

 

بلاول بھٹو نے بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنےکی اجازت مانگ لی، عدالت نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹوکی سیکورٹی سےمتعلق درخواست کی سماعت ہوئی، بلاول بھٹو نے درخواست میں کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی رپورٹ کےمطابق میری جان کوخطرہ ہے، بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی کاراستعمال کرنےکی اجازت دی جائے۔

درخواست میں بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرجمہوری اورانتہاپسندقوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں، میری والدہ کوبھی دہشتگردوں نےنشانہ بنایا تھا۔

سماعت کے دوران سندھ حکومت نے جواب جمع کرادیا ہے، جس کے مطابق بلاول بھٹوکومکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے،اور درخواست گزارکی ضرورت کےمطابق سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیارہیں۔

جس پر ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :