16 نومبر ، 2016
سندھ ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے سے متعلق درخواست کی سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ امریکا نے پاکستانی حکومت کے خط کا جواب دینے سے انکار کردیاہے۔
سال2002 میں جاری آرڈیننس کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لایا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان اور امریکا کے اٹارنی جنرلز اتفاق کرلیں تو سزا یافتہ قیدی کو پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ عدالت دلائل کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی۔