23 جون ، 2012
سالٹ لیک سٹی ... امریکی ریاست یوٹا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے 1300افراد کو بے گھر کردیا ہے۔ جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا ہے۔ جمعرات کے روز لگنے وا لی آگ نے اب تک امریکہ کی شمالی ریاست یوٹا کے 20فیصد جنگلات کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے اور1600 ایکڑ پر پھیلے جنگلات جل گئے ہیں۔آگ کے باعث وہاں کے رہائشی 1300افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ80کلومیٹر کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوٴں سے ریسکیو اہلکاروں کومشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 200اہلکار وں سمیت آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔