پاکستان
23 جون ، 2012

ساوٴتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کا ملکی صورتحال پر اظہار تشویش

ڈیلاس ... زاہد اختر خانزادہ ... جنوبی ایشیا میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی نشو نما کیلئے کام کر نے والی غیر سرکاری تنظیم سدا (SOUTH ASIA DEMOCRACY WATCH)کا وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے مضمرات پر غور کیلئے بورڈا ٓف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔جس میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس،سماجی شخصیات سید فیاض حسن ،آفتاب صدیقی،اٹارنی توصیف کمال،راجہ مظفر،صحافی زاہداختر ودیگر نے شرکت کی ۔تنظیم نے قرار دیا کہ موجودہ صورتحال میں حالیہ عدالتی فیصلے سے سیاسی عدم استحکام اور جمہوریت کے لئے خدشات پیدا ہوئے ہیں ۔سدا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بد قسمتی سے پاکستان میں ریاستی امور آئین کے تحت چلانے کی بجائے ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے چلا ئے جا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنہا ہوتا جا رہا ہے۔تنظیم کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ پاکستانی عوام جنہوں نے قانون کی حکمر انی، جمہوریت کی بحالی اور غیر جمہوری قوتوں کی پیدا کردہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بے مثال قربانیاں دی ہیں وہ سیاسی بحران کے ذریعے ضائع کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :