16 نومبر ، 2016
بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں کرنسی منسوخی پر وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ فیصلے کوغلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم مودی کے فیصلے کو پوری دنیا سراہا رہی ہے، یہ فیصلہ آگے چل کر بے حد فائدہ مند ثابت ہوگا۔
راجیا سبھا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وینکا نائیڈو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے لوگوں کا سیاسی نظام پر اعتماد بڑھایا ہے، 2014 کےلوک سبھا انتخابات میں کرپشن سب سے بڑامسئلہ تھا،کیا کانگریس کرپشن کے حق میں ہے۔
انھوں نے کہا کہ کانگریس فیصلہ کرے کہ کس طرف ہے، حکومت کالا دھن باہر سے لے کرآئے گی، اصل پیسہ اصل ہی رہتا ہے، وقتی پریشانی سے بڑا فائدہ حاصل ہوگا، اسپیکر نے کرنسی منسوخی پر بحث جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن نے کل کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کی موجودگی کا مطالبہ کیا ہے۔