پاکستان
17 نومبر ، 2016

ترک صدر کے اعزاز میں شاہی قلعے میں ضیافت

ترک صدر کے اعزاز میں شاہی قلعے میں ضیافت

 

ترک صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں لاہور کے شاہی قلعےمیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جب ترک صدر لاہور پہنچے تو ان کا ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،وفاقی وصوبائی وزرا ءو دیگر رہنماؤں نے پر تپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، وزیر اعظم میاں نواز شریف ان کے ہمراہ تھے ۔

ترک صدر کی آمد کے موقع پر لاہور شہر کو برقی قمقموں اور روشنیوں سے آراستہ کیا گیا تھا ، صفائی اور سیکیور ٹی کے خاص انتظامات کے گئے تھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلے حضوری باغ پھر شاہی قلعہ پہنچے جہاں ان کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عشائیہ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے علاوہ گورنرپنجاب رفیق رجوانہ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وفاقی وصوبائی وزرا بھی شریک ہیں۔

جبکہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز ترک خاتون اول کے ہمراہ عشائیے میں شریک ہیں۔

لاہور میں ترک صدر کی آمد کے موقع پر پنجاب حکومت اور ترکی کے درمیان صحت کے شعبے میں معاہدے پر دستخط متوقع ہیں،معاہدے کے تحت ترکی پنجاب میں صحت کی سہولتوں کو اپ گریڈ کرے گا۔

مزید خبریں :