23 جون ، 2012
پشاور … پشاور کے جمیل چوک میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ رنگ روڈ پر جمیل چوک کے قریب ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے دھماکا ہوا ، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ دھماکے کے وقت دکان بند تھی، جس سے دکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔