23 جون ، 2012
ممبئی…این جی ٹی…راک اسٹار گرل نرگس فخری کو ایک سال کی کوشش کے بعد آخرکار دوسری فلم مل ہی گئی ہے۔بالی ووڈ کی دنیا ہی عجیب ہے۔بعض اوقات تو ایک ہٹ فلم کے بعد فنکاروں کے پاس فلموں کی لائن لگ جاتی ہے۔تو بعض اوقات فل اسٹاپ،ایسا ہی کچھ ہوا فلم ’راک اسٹار‘ کی اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ،’راک اسٹار‘ کامیاب تو ہوئی اوراُسے آئیفا ایوارڈ بھی ملا ،لیکن انہیں دوسری فلم میں کام نہیں مل سکا۔ ایک سال کے انتظار کے بعد اب نرگس کو دوسری فلم میں کام مل گیا ہے جس پر وہ کافی خوش ہیں۔فلم میں اُن کا کردار ماڈرن لڑکی ہے،فلم کانام ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔