23 جون ، 2012
ملتان … ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے ، ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریضوں میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ملتان میں نشتر اسپتال ، سول اسپتال ، چلڈرن کمپلیس ، ملتان انسٹیویٹ آف کارڈیالوجی اور فاطمہ جناح وویمن اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سروس اسٹرکیچر نہ دئیے جانے پر آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی ہے ڈاکٹرز کی ہڑتال سے مریض اور ان کے لواحقین تنگ آ چکے ہیں مریضوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پنجاب حکومت ڈاکٹرز کی ہڑتالوں کو بند کروائے تا کہ غریب عوام کو کم سے کم صحت کی سہولیات تو ملتی رہیں دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب تک پنجاب حکومت ان کے مطالبات منظور نہیں کرے گی تو ہڑتال جاری رہے گی۔