پاکستان
23 جون ، 2012

میدانی علاقوں میں مزید گرمی پڑنے کا امکان

میدانی علاقوں میں مزید گرمی پڑنے کا امکان

کراچی…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں آئندہ 2روز میں مزید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب،بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں آئندہ دو دن میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ دن بھر لو چلنے سے لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ پنجاب میں گرمی کی وجہ سے مختلف امراض پھیل رہے ہیں۔مالاکنڈ،ہزارہ ،پشاور،کوہاٹ،ڈیرہ اسماعیل خان ،سرگودھا،راولپنڈی ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :