18 نومبر ، 2016
میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ساری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے، کراچی کی ترقی کےلیے صوبائی حکومت سے بیٹھ کر بات کریں گے۔
سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں وسیم اختر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کو پیچھے چھوڑ کر کراچی ڈیولپمنٹ پلان کی طرف دیکھنا چاہیے، اگر ہم ڈیولپمنٹ پلان کی طرف توجہ دے دیں گے تو نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن کراچی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
میر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کہ انفرا اسٹرکچر تباہی پر جا چکا ہے ، شہر میں پانی کی تقسیم بھی بہت بڑا چیلنج ہے،کراچی ترقی کرے گا تو پورا سندھ اور پاکستان بھی ترقی کرے گا ۔
ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کی ایوان آمد پر حکومتی ارکان نے ان کا خیرمقدم کیا ،اس موقع پر نثار کھوڑو نے کہا کہ وسیم اختر جیل جاکر زیادہ اسمارٹ ہوگئے ہیں۔