23 جون ، 2012
لاہور… پنجاب میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے جس سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور، ملتان ،بہاول پور،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشان ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پنجاب حکومت ڈاکٹروں کی ہڑتالیں ختم کرائے تاکہ غریب عوام کو کسی رکاوٹ کے بغیر صحت کی سہولتیں میسر آسکیں۔ دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کرتی ہڑتال جاری رہے گی۔