پاکستان
23 جون ، 2012

نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

اسلام آباد… نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے وزیراعظم ہاوٴس میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ، انہیں اس سے پہلے فوجی دستے نے سلامی بھی دی۔ وزیراعظم راجا پرویزاشرف ، کے اعزاز میں اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاوٴس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، انہیں فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا، بعد میں وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، وزیراعظم کا پی ایم ہاوٴس کے اسٹاف اور دیگر اعلی عہدے داروں سے تعارف بھی کرایا گیا ، اس کے بعد وہ پی ایم آفس میں چلے گئے ۔

مزید خبریں :