پاکستان
23 جون ، 2012

وزیراعظم نے پہلے دن ہی توانائی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے پہلے دن ہی توانائی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد… نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے بجلی اور اس کے بحران سے تعلق نہ توڑا اور سربراہ حکومت بنتے ہی پہلی توجہ اس مسئلہ کو حل کرنے پر دے ڈالی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے کیلئے آج اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اس اجلاس میں وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کے ارکان اور اعلی عہدے دار شریک ہوں گے، توقع ہے کہ اس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کنٹرول پانے اور بجلی پیداوار کے وسائل کو ہرممکن طور پر بروئے کار لانے کی ہدایات جاری ہوں گی۔

مزید خبریں :