انٹرٹینمنٹ
19 نومبر ، 2016

بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورتی کی ملکہ سشمتاسین

بالی ووڈ اداکارہ اور خوبصورتی کی ملکہ سشمتاسین

 

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور سا بق مس یو نیورس سشمتا سین19نومبر کو 41ویں سالگرہ منائیں گی۔

1975میں بھا رتی ریاست آندھرا پر دیش کے شہر حیدر آبا د میں پیدا ہونے والی سشمتا سین نے1994ء میں اپنی لازوال مسکراہٹ اور خوبصورتی کی بدولت مقا بلہ حسن جیت کر مس یو نیورس کا ٹائٹل اپنے نا م کیا ۔

1996 ء میں فلم دستک سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سشمتا نے 1999ء میں فلم بیو ی نمبر ون میں بہترین اداکا ری کے جو ہر دکھاکر بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔

فلم دستک ،بیوی نمبر ون،فی الحال،میں ہو ں نا،زندگی راکس،ڈو ناٹ ڈسٹرب،دولہا مل گیا اور دیگرکئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے سشمتا نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

مزید خبریں :