پاکستان
20 نومبر ، 2016

پی پی کا بل منظور ہوئے بغیر پاناما پر احتساب نہیں ہوسکتا،بلاول

پی پی کا بل منظور ہوئے بغیر پاناما پر احتساب نہیں ہوسکتا،بلاول

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا پاناما بل منظور ہونے تک عدالت شریفوں کا احتساب نہیں کرسکتی۔

چار مطالبات منوانے کےلیے اپوزیشن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کی دعوت دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو ہمارے ساتھ مل جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں بلاول نے تحریک چلانے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے30 نومبر کو پارٹی کےیوم تاسیس کی مرکزی تقریب لاہور میں کرنے کا اعلان کیا ہے ،کنونشن میں چاروں صوبوں سے پارٹی عہدیدارشریک ہوں گے۔

مزید خبریں :