پاکستان
22 نومبر ، 2016

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی

قسیم سعید...کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ،ہڑتال ختم کرنے کا اعلان چیئرمین ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کیا۔

خالد آرائیں کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال ختم کردی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی بی اے نے بھی کیبل آپریٹرز کی مدد اور ڈی ٹی ایچ پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کیبل آپریٹرز ایسو سی ایشن کے رہنما عمران عابدی کا کہنا ہے کہ پی بی اے کے شکر گزار ہیں۔

میاں عامر محمود کہتے ہیں کہ مشترکہ کمیٹی ڈی ٹی ایچ کے معاملے پر مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آج ڈی ٹی ایچ کی نیلامی روکنے کا حکم جاری کیا ہے،عدالت نے کل 23 نومبر کو ڈی ٹی ایچ کی نیلامی پر حکم امتناعی جاری کیا ہے۔

عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق ڈی ٹی ایچ کے متعلق فیصلہ محفوظ ہے، لہٰذا نیلامی روک دی جائے۔

مزید خبریں :