23 نومبر ، 2016
عراق کے شمالی صوبہ نینویٰ میں داعش کے خودساختہ وزیر ابلاغ وتشہیر عراقی فوج کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق عراقی فوج نے موصل میں کاروائی کے دوران داعش کے مختلف ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کا وزیر ابلاغ وتشہیر زیاد خروفہ متعدد ساتھیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا، جسے بعد میں موصل کے مغربی حصے میں انتہائی سخت سکیورٹی میں تدفین کردیا گیا ہے۔
مقتول رہنما داعش کا پروپیگنڈہ سیل اور تشہیری فلموں کی تیاری کا نگران بتایا جاتا ہے۔ اس دوران عراقی فوج اور داعش جنگجوئوں کے درمیان موصل شہر کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہے، اس دوران دونوں جانب سے شدید گولہ باری اور راکٹ حملوں کا تبادلہ کیا گیا۔