25 نومبر ، 2016
نیلمہ خان...چین کی جانب سے تجرباتی خلائی اسٹیشن پر تحقیقاتی مقاصد کے لئے بھیجے جانے والے 2خلابازوں نے جہاں مختلف تجربات کا آغاز کردیا ہے، وہیں تفریح کرنے کے بھی کئی انوکھے انداز ڈھونڈ لئے ہیں۔
ان چینی خلابازوں نے خلاء میں جہاں شاندار انداز میں پنگ پونگ کھیل کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، وہیں جمناسٹک پر فارم کرنے کے بھی ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا، کہ شائقین کے دل موہ لئے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں چین کی جانب سے 2خلاباز ٹیانگونگ 2 نامی خلائی اسٹیشن میں بھیجے ہیں، جو آئندہ 30دنوں تک تجرباتی خلائی اسٹیشن پر قیام کریں گے۔ چین 2020میں مریخ پر بھی اپنے خلائی مشن کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔