23 جون ، 2012
لاہور … کرپشن کیس میں گرفتار ریلوے کے سابق جنرل منیجر سعید اختر کی کیمپ جیل میں طبیعت اچانک بگڑ گئی، جیل حکام نے سروسز اسپتال منتقل کردیا۔ لاہور کی نیب عدالت نے ایک روز پہلے سعید اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھجوایا تھا جہاں ان کی طبیعت بگڑگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سعید اختر کو ریسکیو 1122 کی گاڑی پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق سعید اختر کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔