کھیل
27 نومبر ، 2016

ہیملٹن ٹیسٹ: تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

ہیملٹن ٹیسٹ: تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

ہیملٹن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن کا کھیل شروع ہوگیا ہے۔ گرین شرٹس نے اب تک 130 رنز اسکور کر لیے اور ان کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔

میچ میں آج پاکستان نے اچھا آغاز کیا ،بابر اعظم اور سرفراز احمد نے تیزی کے ساتھ رنز اسکور کیے۔ لیکن بد قسمتی سے سرفراز 41 رنز بنا کے ویگنر کو اپنی وکٹ دے بیٹھے۔ دونوں بیٹسمینوں نےچھٹی وکٹ پر 74 رنز جوڑے۔

وکٹ پر اب بابر اعظم 52 رنز اور سہیل خان 5 رنز پر موجود ہیں۔ٹیم کو کیویز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اب مزید 141رنز درکار ہیں۔

 

مزید خبریں :