27 نومبر ، 2016
بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے8 وکٹوں کے نقصان پر268 رنز بنا لئے ہیں۔
انگلش ٹیم کی جانب سے جونی بیئراسٹو نے سب سے زیادہ89 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ جوس بٹلر 43رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ امیش یادیو، جیانت یادیو اور روندرا جدیجا نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ عادل راشد 4اور گاریتھ بیٹی صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم کی جانب سے براڈ، انصاری اور ڈکٹ کی جگہ بٹلر، بیٹی اور ووکس کو کھلایا گیا ہے، جبکہ بھارتی ٹیم نے راہول اور کیپر ساہا کی جگہ کرون نائر اور کیپر پٹیل کو کھلایا ہے۔