دلچسپ و عجیب
27 نومبر ، 2016

ماہر بیکرز نے 804کلو وزنی ونیلا سلائس بنالیا

ماہر بیکرز نے 804کلو وزنی ونیلا سلائس بنالیا

 

نیلمہ خان...یوں تو دنیا بھر میں مزیدار اور دلچسپ کھانے تیار کرنے والے ماہر شیفس کی کمی نہیں، لیکن اصل فنکار وہی ہوتا ہے جو ماہرانہ انداز اپناتے ہوئے اپنے فن کا استعمال ایسے کرے کہ عالمی ریکارڈ ہی قائم کر ڈالے۔

آسٹریلیا میں ایسے ہی باصلاحیت بیکرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 804 کلو گرام وزنی ونیلا سلائس تیار کرکے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔

اس ریکارڈ کو قائم کرنے کے لئے6 ماہر بیکر زنے اس کی تیاری میں 600کلو گرام کسٹرڈ، 150کلو گرام پیسٹری اور 50کلو گرام آئسنگ کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 677کلو گرام کا تھا۔

 

مزید خبریں :