پاکستان
27 نومبر ، 2016

بھارتی آبدوز پکڑکر پاکستان نیوی نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا

بھارتی آبدوز پکڑکر پاکستان نیوی نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا

 

پاکستان اپنا بحری دفاعی نظام مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کوشاں ہے، جدید آبدوز یں اور اینٹی سب میرین وار فیئر کی صلاحیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے اور دفاعی نمائش میں کئی ممالک نےاس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

بحری جنگوں میں سطح آب اور فضائی قوت کے ساتھ اہم ترین قوت سب میرین فورس ہوتی ہے۔پاکستان کی جدید آبدوزوں اور ہتھیاروں سے لیس یہ فورس خصوصی مشنز اور جنگی آپریشنز میں دوسری مضبوط قوت ہے۔پاکستان آبدوز تیار کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔آگسٹا70، آگسٹا90 بی اور ایم جی 110 آبدوزیں سب میرین فورس میں شامل ہیںجو روایتی اور غیرروایتی ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی آبدوزکو پکڑکرپاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے۔اینٹی سب میرین وار فیئرز دنیا بھر میں اہم حربی قوت سمجھے جاتے ہیں۔پاکستان نیوی اپنے ملکی ادارے گلوبل انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سیلیوشن کے تیارکردہ جدید اینٹی سب میرین وارفئیرز نظام استعمال کرتی ہے ۔اس نظام نے ہاربر، سطح آب اور زیرآب پاک بحریہ کی صلاحیتوں کو مزید طاقت ور کردیا ہے۔

سی پیک کے ساتھ بحری تجاری راہداری کا تحفظ اور پرامن ماحول بھی پاک بحریہ کی اضافی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔جدید آبدوزیں اور اینٹی سب میرین وار فئیرز کی حالیہ کامیابی سےپاکستان کو جدید بحری قوت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک پاکستان کی بحری حربی اورتکنیکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :