دنیا
28 نومبر ، 2016

لیبیا : فوج کی کارروائی ،سرت شہر کے مختلف علاقے داعش سے آزاد

لیبیا : فوج کی کارروائی ،سرت شہر کے مختلف علاقے داعش سے آزاد

 


لیبیا میں سرکاری فوج نے داعش کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سرت شہر کے مختلف علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے، 65ہزار عارضی طور پر بے گھر افراد نے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کی فوج نے بحیرہ روم پر واقع سرت شہر کا علاقہ الجیزہ البحریہ میں 30 سے زائد گھروں اور اسکولوں کو داعش جنگجو سے خالی کرادیا ہے، جبکہ باقی جنگجوئوں کا صفایا کرنے کے لئے فوجی آپریشن جاری ہے۔

عسکری حکام کا کہنا ہے داعش لیبیا میں اپنے آخری گڑھ سرت کو بچانے کے لئے شدید مزاحمت کررہا ہے،اس دوران خودکش جیکٹوں میں ملبوس دو جنگجوئوںنےدھماکا کرکے خود کو اڑا دیا۔

ایک ہفتے کے دوران فوج کے ہاتھوں داعش کے 70 سے زائد جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش کی لگاتا شکست کے ساتھ ہی 65ہزار عارضی طور پر بے گھر ہونے والے شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :