پاکستان
30 نومبر ، 2016

وزیراعظم نے اسمبلی اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ،پی ٹی آئی

وزیراعظم نے اسمبلی اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ،پی ٹی آئی

 

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اسمبلی میں کی گئی تقریر اور قوم سے خطاب میں غلط بیانی کی ، وزیراعظم نے کہا کہ فیکٹری 2005ء میں بیچی اور فلیٹ لئے ہم نے کاغذات دیئے کہ2001ءمیں یہ فلیٹ وزیراعظم اورانکے بچوں کے زیراستعمال تھے۔

پاناما لیکس کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں جہانگیر ترین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے درباری ہفتے سے ٹی وی پر بیٹھ کر کہہ رہ تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس ثبوت نہیں ، آج ان کا صفایا ہو گیا ۔ نعیم بخاری نے کورٹ کو کہا کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی اور قوم سے خطاب میں بھی غلط بیانی کی ۔

تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ قطری شہزادے کی کہانی فرضی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے پاناما پیپرزپر اپنی تقریروں میں غلط بیانی کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جب دبئی کی مل بیچی گئی وہ خسارے میں تھے ، دبئی کی فیکٹری سے کچھ نہیں ملا ، حسن نواز 1999ء میں طالب علم تھے اور 2002 ءمیں وہ کیسے کروڑوں پاؤنڈز کی جائیداد کے مالک بنے؟

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک کا تین بار وزیر اعظم بننے والا قوم سے پے در پے جھوٹ بولتا آیا ہے۔

 

مزید خبریں :