30 نومبر ، 2016
وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ سی پیک کے تمام منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد پاک چین دوستی کا عملی نمونہ ہے۔
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت اقتصادی راہداری سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں شرکا کو سی پیک سے متعلق توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نواز شریف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لیے تزویراتی حیثیت رکھتا ہے، غیرملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے سے سی پیک کی کامیابی یقینی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا کوئی بھی حصہ یا علاقہ سی پیک کے ثمرات سے محروم نہیں رہناچاہیے جبکہ گوادر میں نئی بندرگاہ اور دیگرمنصوبوں سے مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر فائدہ پہنچنا چاہیے ۔