دلچسپ و عجیب
02 دسمبر ، 2016

سوئیڈن: دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کیلئے کھل گیا

سوئیڈن: دنیا کا پہلا آئس ہوٹل عوام کیلئے کھل گیا

 

قطب شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے جوکاسجروی میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

مسلسل26ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے، جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔

ایک اعشاریہ6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس (40ہزار ٹن برف)کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں65کمرے ہیں، جہاں کرسیوں سے لے کربستر،دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔

رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔

آئس ریسٹورنٹ،آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو 4ماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے، جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔

مزید خبریں :