پاکستان
24 جون ، 2012

کسی کیساتھ ٹکراوٴ نہیں چاہتے، مفاہمت کو مزید فروغ دینگے، وزیراعظم

کسی کیساتھ ٹکراوٴ نہیں چاہتے، مفاہمت کو مزید فروغ دینگے، وزیراعظم

کراچی … نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کسی ادارے کے ساتھ ٹکراوٴ نہیں چاہتے، مفاہمت کی سیاست کو مزید فروغ دیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار مزار قائدپر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ادارے کے ساتھ ٹکراوٴ ملکی مفاد میں نہیں، اپوزیشن کو بھی انارکی کے بجائے انتخابات کی طرف توجہ دینا چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں، کسی ادارے کے ساتھ ٹکراوٴ نہیں چاہتے، ملک میں مفاہمت کی سیاست کو مزید فروغ دیں گے۔ اس سے قبل نو منتخب وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے، مزار پر موجود گارڈز نے انہیں سلامی پیش کی۔ نومنتخب وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، وفاقی وزراء منظور وٹو، بابر غوری، قمر زمان کائرہ ، مشیر داخلہ رحمان بھی موجود تھے۔

مزید خبریں :