02 دسمبر ، 2016
منچلے ریسنگ کے دوران بھی مینی کوئن چیلنج پرفارم کرنے لگے،اٹلی میں سائیکل ریس کے دوران ریسرز مقابلہ چھوڑ کر چیلنج پورا کرتے دکھائی دئیے۔
دنیا بھر میں آج کل مینی کیوئن نامی ایک انوکھے چیلنج کی دھوم مچی ہوئی ہے، جس کابخار اب اٹلی کی سائیکل ریسنگ میں بھی پہنچ گیا ہے۔مینی کوئن چیلنج پورا کرتے ہوئے سائیکل ریسنگ میں شریک ریسرز مقابلہ بھول کر مینی کیوئن چیلنج کیلئے ویڈیو ریکارڈ کراتے دکھائی دئیے۔
فینیش لائن کے قریب ساکت ہوکریہ نوجوان کہیں تو سائیکل پر لیٹ کر سائیکل چلاتے ہوئے چیلنج کا حصہ بنے تو کہیں زمین پر گِرے ہوئے فریز ہوئے اور تو اوراسکیٹنگ کرتا نوجوان بھی اسی انداز میں فریز ہو کر چیلنج کا حصہ بن گیا جبکہ شائقین ریس انجوائے کرتے ہوئے موبائل کیمرے سے ویڈیو بناتے اور داد دیتے ہوئے پوز ہو گئے۔
مینی کوئن چیلنج کو پورا کرتے ہوئے جو جہاں ہوتا ہے وہیں رُک جاتا ہے اور کوئی کام کرتے ہوئے وہیں اسٹاپ اور پوز میں جماتادکھائی دیتا ہے جبکہ ایک ساتھی اس انوکھی فریزنگ کیفیت کی ویڈیو ریکا رڈ رکر لیتا ہے ۔
واضح رہے کہ اس چیلنج کو پورا کرتے ہوئے اب تک کئی ویڈیوز آن لائن دھوم مچا چکی ہیں جن میں کہیں تو فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی فریزنگ پوزیشن پر پوز دکھائی دے رہے ہیں تو کہیں پلیئر ڈریسنگ روم میں پوز دکھا ئی دے رہا ہے۔