پاکستان
05 دسمبر ، 2016

جاوید خانانی کی موت کی تحقیقات، زیر حراست مزدور رہا

جاوید خانانی کی موت کی تحقیقات، زیر حراست مزدور رہا

 

احمر رحمان ...کراچی میں زیرتعمیرعمارت کی بالائی منزل سے گرکر جاویدخانانی کی موت کی تحقیقات جاری ہے، آج زیر تعمیر عمارت سےحراست میں لیے گئے مزدوروں کو رہاکردیاگیا۔

ایس ایس پی کے مطابق جس وقت جاوید خانانی کے گرنے کا واقعہ پیش آیا اس وقت مزدور کھانا کھا رہے تھے، جاوید خانانی کی لاش کامعائنہ ان کےگھرپر کیا گیا۔

اسسٹنٹ پولیس سرجن ڈاکٹرکلیم کا کہنا ہے کہ ایم ایل رپورٹ میں موت کی وجہ کرنٹ لگنا لکھی گئی ہے،جاویدخانانی کے جسم کا واضح معائنہ نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کروایا جاتا تو ایکسرے اور سی ٹی اسکین بھی کرتے، جس سے پتاچلتاکہ کتنی ہڈیاں ٹوٹی ہیں۔

مزید خبریں :