05 دسمبر ، 2016
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی کے جنوب میں مصری سرحد کے نزدیک رفح شہر میں نو روز پہلے منہدم ہونے والی سرنگ کے اندر سے چار فلسطینی مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔
شہری دفاع کے بیان کے مطابق نو روز قبل کئی مزدوروں پر منہدم ہوجانے والی تجارتی سرنگ کے اندر تلاش کے بعد آج صبح چار فلسطینی مزدوروں کی لاشوں کو نکال لیا گیا جولاپتہ تھے۔
شہردی دفاع نے واضح کیا کہ ان مزدوروں میں تین کا تعلق رفح شہر سے جب کہ چوتھے کا غزہ پٹی کے وسطی علاقے النصیرات سے ہے۔ اتوار کے روز حماس تنظیم کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس کا ایک کارکن مزاحمتی سرنگ میں کام کرتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہے۔