31 جنوری ، 2012
نئی دہلی…بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے ا پنی عمرکے تنازع پرفوج کی انتظامی برانچ کو ذمے دارٹھہرایاہے۔ان کاکہنا ہے کہ یہ معاملہ وزارت دفاع کانہیں،بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے وزیردفاع اے کے انٹونی کی اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ان کی عمرکے تنازع میں فوج کی انتظامی برانچ ذمے دارہے۔نئی دہلی میں صحافیوں سے گفت گومیں جنرل سنگھ کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انٹونی درست کہہ رہے ہیں یہ وزارت دفاع کا معاملہ نہیں ہے فوجی رکارڈ کی غلطی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت اورفوج کے درمیان اس مسئلے پر کوئی محاذآرائی نہیں ہے اوران کی جانب سے فوج کی انتظامی برانچ کولکھے گئے خط کے بعد معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔بھارتی فوج کے رکارڈ میں جنرل وی کے سنگھ کی پیدائش کی 2 تاریخیں ہیں۔ایک 10 مئی 1950 جبکہ دوسری تاریخ 10 مئی 1951 ہے۔جنرل سنگھ کاکہناہے کہ وہ 10 مئی 1951ء کو پیدا ہوئے اور انھیں مارچ2013سے قبل ریٹائڑ نہیں کیا جاسکتا جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش کی تاریخ 10 مئی 1950ء ہے۔ وہ ایک سال مزید آرمی چیف کے عہدے پر فائز رہنے کے لیے اپنی عمر کم بتا رہے ہیں۔اور اس رکارڈکے مطابق انھیں رواں برس مئی میں ریٹائرہوناہے۔