25 جون ، 2012
استنبول… شامی فوج کے ایک اور جنرل نے ترکی پہنچ کرباغیوں کی حمایت کردی ہے۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف16 ماہ سے جاری ہنگاموں میں کرنل ، جنرل، میجراور لیفٹینٹ سمیت 33 فوجی بغاوت کرکے ترکی جاچکے ہیں۔ شام کی سرحد سے تقریبا 4 کلومیٹر کے فاصلے پر کیمپ Apaydin میں انہیں رکھا گیا ہے۔ ترکی ، شام کا ایک اہم اتحادی مانا جاتا ہے ، لیکن شام کی جانب سے جیٹ طیارہ گرائے جانے پر ترکی نے نیٹو اجلاس طلب کرلیا ہے۔