09 دسمبر ، 2016
عزیز آباد کے علاقے لیاقت علی خان چوک پر کشیدہ صورت حال ہے، ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں یاد گار شہداء پر جانے کی اجازت دی جائے، رینجرز نے لیاقت علی خان چوک سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
لیاقت علی خان چوک پر مظاہرین نے رینجرزکے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں یادگار شہدا جانے کی اجازت دی جائے، مذاکرات کے بعد صرف خواتین کو یادگار شہداء پر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم کسی مرد کو جانے نہیں دیا جارہا۔
ادھر لیاقت علی خان چوک پر ٹریفک بلاک ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
رینجرز نے لیاقت علی خان چوک پر واقع یادگار پر چڑھنے اور اس پر پارٹی جھنڈا لگانے کی کوشش پر کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ادھر ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ یادگارشہداپر پھول چڑھانااور فاتحہ خوانی سیاسی سرگرمی نہیں۔جناح گراوٴنڈ اور اطراف کے علاقوں کی ناکہ بندی قابل مذمت ہے۔
ندیم نصرت نے کہا کہ عزیزآبادکے مکینوں کوان کے گھروں پر جانے نہیں دیاجارہاہے۔شہداکے لواحقین اورہمدرد یادگار شہدا پرفاتحہ خوانی کرناچاہتے ہیں۔