11 دسمبر ، 2016
نائیجیریا میں چرچ کی چھت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 160 ہوگئی ہے،حادثے کے وقت چرچ میں موجود سیکڑوں افراد عبادت میں مصروف تھے۔
ریاست اکواایبوم میں چرچ کی چھت گرنے سے ہلاکتیں ڈیڑھ سو سے زیادہ ہوگئیں۔ امدادی کارروائیوں کا بروقت آغاز کرتے ہوئے لاشوں و زخمیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام شروع کردیا گیا تھا۔
نائیجیرین میڈیا کے مطابق چھت گرتے وقت گورنر اکواایبوم سمیت سیکڑوں افراد چرچ میں موجود تھے، وہ اس حادثے میں بچ گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چرچ کی عمارت زیر تعمیر تھی۔