11 دسمبر ، 2016
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں چرچ کے اندر دھماکے میں 22 افراد ہلاک اور35زخمی ہو گئے ۔
مصری وزارت صحت کے مطابق قاہرہ کے سینٹ مارک چرچ کے اندر دھماکا کیا گیا،دھماکے میں22افراد ہلاک اور35 زخمی ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 6 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
دھماکے کی ذمے داری ابھی تک کسی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔